22 ستمبر، 2015، 12:02 AM

پاکستان میں 9 وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

پاکستان میں 9 وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد خیبرپختونخوا میں شہریوں، سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے جب کہ دہشت گرد مستونگ میں فرقہ وارنہ قتل کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج کےمطابق دہشت گرد نوشہرہ میں مسجد پر خودکش حملے، میجر جنرل ثنا اللہ عباسی اور کرنل توصیف پر بھی حملے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق ایک دہشت گرد کو عمر قید کی سزا  بھی دی گئی ہے۔

News ID 1858305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha